27 نومبر 2014 - 11:32
 آج عوامی رضاکارفورس بسیج کا نظریہ فروغ پارہا ہے:جنرل سلامی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں میں رضاکارفورس بسیج کے افکار کے فروغ نے سامراجی قوتوں کو اپنے تسلط پسندانہ اہداف کو آگے بڑھانے میں تعطّل سے دوچار کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں رضاکار فورس بسیج کے اجتماع میں کہا کہ آج  رضاکار فورس بسیج کی کوششوں اور بصیرت سے عالمی سامراج کے خلاف ملت ایران کی اسٹراٹیجیک جدوجہد کا دائرہ وسیع ہوچکا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج حزب اللہ لبنان، عالم اسلام میں رضاکارفورس بسیج کا مثالی نمونہ  ہے کہا کہ فلسطین کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کی 22 روزہ، آٹھ روزہ، اور 50  روزہ جنگوں میں بسیجی تفکر نے صہیونی حکومت کو شکست برداشت کرنے پر مجبور کردیا۔

جنرل حسین سلامی نے وضاحت کی آج عراق کی رضاکار فورس نے بھی دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مقابلے میں محوری کردار ادا کیا ہے اور دہشتگرد عراق کے وسیع علاقے سے پسپائی پر مجبور ہوگئے ہیں، اور شام میں بھی عوامی رضاکار فورس نے دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہے۔

.......

/169